ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے بعد سب سے زیادہ مذاق احمد گوڈیل بن گئے، تنقید کرنے والوں کم از کم میری ماں اور بہن کو بخش دو، اپیل کر دی

datetime 21  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 5ویں سیزن کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس پر سوشل میڈیا پر مایوسی کا اظہار کیا گیا اور تقریب کی انتظامیہ سمیت کئی افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا اس موقع پر سب سے زیادہ مذاق آر جے احمد گوڈیل بنے۔ احمد گوڈیل کے مطابق انہیں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے بعد سے لوگوں کی شدید نفرت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

احمد گوڈیل نے ایک ٹی وی پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی پرفارمنس پر ہونے والی تنقید پر بات کی۔آر جے کے مطابق میں پچھلے دو سال سے گراؤنڈ میزبان ہو اور میچ کی میزبانی کررہا ہوتا ہوں، گزشتہ روز مجھے موقع ملا کہ اس تقریب کی میزبانی کروں، مجھے نہیں اندازہ تھا کہ اتنا بڑا تنازع بن جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا کام صرف اور صرف یہ تھا کہ میچ کے دوران ناظرین کو محظوظ کرتا رہوں، ہم پچھلے تین دن سے ریہرسلز کررہے تھے، شو تاخیر سے شروع ہوا، میرا کام صرف یہ تھا کہ شو شروع ہونے سے قبل مجھے اسٹیج پر جاکر لوگوں سے بات چیت کروں اور انہیں محظوظ کروں اور پھر فخر عالم شو کی میزبانی کریں۔احمد گوڈیل کے مطابق مجھے پتا تک نہیں تھا کہ میں لائیو ٹی وی پر نظر آرہا ہوں اور اصل میں تو میں اس تقریب کا میزبان تھا ہی نہیں، فخر عالم اس شو کے میزبان تھے۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں کروڑوں لوگوں میں میرا انتخاب کیا گیا، لوگوں نے مجھے پی ایس ایل 4 میں پسند کیا تھا یہی وجہ ہے کہ اس سال بھی میں یہاں آیا۔اپنے کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احمد گوڈیل نے کہا کہ آج سے 5 سال قبل کراچی کے ایک مال میں، میں مائیک پکڑ کر شو کرتا تھا، 3 بجے جاتا تھا اور 5 بجے واپس آتا تھا اور یہ مفت میں کرتا تھا، مجھے پیسے کی ضرورت نہیں، یہ میرا جنون ہے، میں اس کے بعد امریکا گیا، عاطف اسلم اور سونو نگم کا شو ہوسٹ کیا، میں واحد پاکستانی ہوسٹ ہوں جس نے بھارتی فنکار کے شو کی میزبانی کی۔

انہوں نے تنقید کرنے والوں سے سوال کیا کہ میری غلطی کیا تھی؟ کم سے کم آپ لوگ میری ماں اور بہن کو تو بخش دو، کیا میں نے اسٹیج پر بدتمیزی کی کسی کو گالی دی؟ میں نے غلط کیا کیا؟ان کا کہنا تھا کہ میں صرف ایک میزبان ہوں، مجھے اور کیا کرنا چاہیے تھا؟ کیا میں کپڑے اتار کر اسٹیج پر ڈانس کروں؟احمد گوڈیل نے شو کے دوران اپنا موبائل فون بھی دکھایا اور بتایا کہ انہیں گزشتہ رات سے نامعلوم افراد فون کالز اور میسجز بھیج کر ہراساں کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کسی نے سوشل میڈیا پر ان کا نمبر لیک کردیا جس کے بعد سے انہیں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ان کے مطابق میں کوئی نامور شخصیت نہیں، میں صرف لوگوں کو محظوظ کرتا ہوں، مجھے یہ موقع ملا اور اس کی مجھے بیحد خوشی ہوئی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ مجھ سے اتنی نفرت کی جائے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…