جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

سہیل خان ،وہاب ریاض اور روی بوپارہ بال ٹیمپرنگ کرتے ہیں،پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کے اہم انکشافات

datetime 20  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ فاسٹ بائولر سہیل خان ،وہاب ریاض اور آل رائونڈر روی بوپارہ گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے 5ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل میچ ریفری روشن ماہنامہ نے 4کپتانوں سے ملاقات کی۔

جس میں روش ماہنامہ نے تمام کپتانوں کو آگا ہ کیا کہ اگر لیگ کے دوران کسی کھلاڑی نے گیند سے چھیڑ چھاڑ کی تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے میچ ریفری کو کہا کہ کچھ کھلاڑی ایسے ہیں جو گیند خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور پکڑے بھی نہیں جاتے تاہم انہوں نے نام بتانے سے گریز کیا ۔ اس کے بعد پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ جب عماد وسیم نے یہ الزا م لگایا ہے تو انہیں کھلاڑیو ں کے نام بھی بتانے چاہئیں جس کے بعد عماد وسیم کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض،سہیل خان اور روی بوپارہ گیند کے ساتھ چھیڑ خانی کرتے ہیں ،دلچسپ بات یہ تھی کہ سہیل خان اور روی بوپارہ نے گزشتہ سیزنز میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررکھی تھی جس کی کپتان اس سال عماد وسیم کررہے ہیں ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کی بھلائی کے لیے تجویز دی تھی کہ اگر کسی بھی ٹیم کا کھلاڑی بال ٹیمپرنگ میں ملوث پایا جائے تو اس کے کپتان پر بھی پابندی لگادی جائے پھر چاہے وہ میں ہی کیوں نہ ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ دنیا کو پیغام دینا چاہتے تھے کیوں کہ اگر پی ایس ایل میں ایسا کوئی کیس سامنے آیا تو اس سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…