جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمر اکمل کو معطل کرکے کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکو نشانہ بنایا گیا،میچ سے کچھ گھنٹے قبل اہم ترین کھلاڑی کو سزاپر حامد میر بھی بول پڑے ، نیا پنڈورا باکس کھل گیا

datetime 20  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل ایڈیشن 5شروع ہونے سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم ترین کھلاڑی عمر اکمل کو معطل کرنے پر تجزیہ نگار حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر اکمل کا معاملہ کئی دنوں سے چل رہا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے پہلے میچ سے چند گھنٹے قبل قومی کرکٹر پر پابندی لگا کر خود کو مشکوک بنا لیا ہے۔حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے کارروآئی عمر اکمل کے خلاف نہیں بلکہ ان کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہوئی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے جس کے بعد عمر اکمل اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فی الحال عمر اکمل کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں لہٰذا بورڈ اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرےگا۔عمر اکمل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پی ایس ایل میں حصہ نہیں لے سکتے اس لیے تحقیقات کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل 2020 کے لیے عمر اکمل کے متبادل کھلاڑی کا انتخاب کرنے کی اجازت ہو گی۔یاد رہے کہ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا افتتاحی میچ آج رات 9 بجے شروع ہو گا۔جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…