خاتون ویٹ لفٹر نے پاکستان کا نام روشن کردیا

17  فروری‬‮  2020

گلاسکو(این این آئی) پاکستان کی خاتون ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے گلاسگو میں ملک کا نام روشن کردیا۔رابعہ شہزاد نے گلاسگو میں ہونے والی گلاسگو اوپن کلاسک ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ 2020 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سونے کی شیلڈ اپنے نام کرلیا۔عالمی سطح پر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد تصویر شیئر کی۔رابعہ نے لکھا کہ ایک لڑکی ہوتے ہوئے انہوں نے اکیلے کراچی سے مانچسٹر اور مانچسٹر

سے گلاسگو سفر کیا جہاں گولڈ شیلڈ لینے میں کامیاب رہیں۔یاد رہے کہ رابعہ شہزاد اس سے قبل آسٹریلیا میں ہونے والی رالف کیش مین اوپن ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ کی 55 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کر چکی ہیں اس کے علاوہ وہ دبئی میں ہونے والی ایشین بینچ پریس چمپئن شپ میں بھی چاندی کا تمغہ اپنے نام کر چکی ہیں۔رابعہ شہزاد کی بڑی بہنیں ماحور اور فریال قومی ویمن بیڈمنٹن چمپئن رہ چکی ہیں جبکہ ان کے والد شہزاد احمد روئنگ کے قومی چمپئن رہ چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…