جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

کامیابی سے اعزاز کا دفاع کریں گے، گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد کا دعویٰ، شین واٹسن کی بھی دلچسپ باتیں

datetime 17  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان اور قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے کہاہے کہ پوری کوشش ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ فائیو میں اعزاز کا کامیابی سے دفاع کریں۔سرفراز احمد نے میڈیا کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم میں ان کی تصویر کی موجودگی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے نہیں معلوم اسٹیڈیم میں میری تصویر ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں میری تصویر سے متعلق جواب مینجمنٹ بہتر دے سکتی ہے۔گلیڈی ایٹر کی ٹیم میں شامل سابق آسٹریلوی بیٹسمین شین واٹسن کاکہنا ہے کہ انہیں پاکستان آکر بہت خوشی ہو رہی ہے، گزشتہ سال جب یہاں آیا تو وہ کیریئر کے خوبصورت لمحات میں سے ایک تھا۔واٹسن نے کہا کہ وہ ایک بار پھر پاکستان کے کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا اردہ نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ وسیم اکرم میرے ہیرو ہیں، انہیں چھکے لگانے کا مجھے افسوس ہے جس پر میں نے ان سے معافی بھی مانگی ہے۔کوئٹہ کی ٹیم سے وابستہ آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کا کہنا ہے کہ میری ابھی ورلڈکپ پر نظر نہیں ہے، فی الحال پی ایس ایل کھیلنا ہے، جبکہ پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر فواد خان کا کہنا ہے کہ اس وقت سب سے اہم یہ ہے کہ ہم پی ایس ایل جیتنے کے لیے آئیں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کوچ معین خان کہتے ہیں کہ ٹیم میں بہترین کھلاڑی شامل ہیں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی اہلیت منوا چکے ہیں۔قومی کرکٹر خرم منظور نے کہاکہ میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کروں گا، جبکہ احمد شہزاد نے کہا ہے کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، توجہ ابھی پی ایس ایل پر ہے۔قومی ٹیسٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے ریکارڈ ہولڈر فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ پچھلے سال بھی میں کوئٹہ کے ساتھ تھا،تاہم انجری کے باعث کھیل نہیں سکا تھا۔نسیم شاہ نے کہا کہ اس بار اگر مجھے موقع ملا تھا اچھا کرنے کی کوشش کروں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…