ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کبڈی ورلڈ کپ2020ء،پاکستان آسٹریلیا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

datetime 13  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) سپورٹس بورڈ پنجاب اور کبڈی فیڈریشن پاکستان کے باہمی تعاون سے کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے پانچویں روز بھی مقابلے جاری رہے۔ گزشتہ روز اقبال سٹیڈیم فیصل آبادمیں ہونے والے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر پول بی میں ٹاپ کرکے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، پاکستان نے آسٹریلیا کو62-25 سے ہرایا، پاکستان نے ٹاس جیت کر ریڈ سے میچ کا آغاز کیا،

پاکستانی ریڈرز لالہ عبید اللہ کمبوہ، عرفان مانا، بلال محسن، شہرام بھٹو، کلیم اللہ جٹ نے خوبصورت حملے کرکے پوائنٹس لئے جبکہ جاپھی شانی بسرا، مشرف جنجوعہ، ظفر چینی نے جاندار جپھے ڈال کر آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بے بس کردیا، پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے ہاف میں ہی واضح برتری حاصل کرلی، پہلے ہاف میں پوائنٹس33-10رہے، دوسرے ہاف میں بھی پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے، کھلاڑیوں نے شاندار ریڈز کرکے اور جپھے مار کر پاکستان کو 62-25سے فتح دلائی، میچ کے بہترین ریڈرز پاکستانی کھلاڑی کپتان عرفان مانا جٹ اور بلال محسن اور بہترین جاپھی شانی بسرا قرار پائے۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ملک عمر فاروق، کبڈی فیڈریشن کے صدر چودھری شافع حسین اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ سٹیڈیم شائقین سے بھراہوا تھا انہوں نے شاندار کھیل پر کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی، سٹیڈیم میں کبڈی کے بزرگ شائق روایتی پنجاب کی پگ پہن کر میچ دیکھنے آئے تھے۔ پول بی میں پاکستان اور آسٹریلیا جبکہ پول اے بھارت اور ایران سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔دوسرے میچ میں بھارت نے سخت مقابلے کے بعد ایران کو 50-39 سے ہرادیا، دفاعی چیمپئن بھارت نے ٹاس جیت کر ریڈ کی، میچ کے آغاز سے ہی مقابلہ سخت رہا، دونوں ٹیمیں برابر پوائنٹس لیتی رہیں، پہلے ہاف میں پوائنٹس26-23 رہے،

دوسرے ہاف میں بھارت کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران پر اپنی دھاک بٹھا دی اور پوائنٹس میں اضافہ کرتے رہے، ایک متنازع پوائنٹ پر ریفری نے دونوں ٹیموں کی شرٹس اتروادیں، بھارتی کھلاڑیوں دیپک کاشی، نوجوت سنگھ جوتا، وینے کھتری، اور ارش جھولا نے شاندار کھیل پیش کرکے ٹیم کو کامیابی دلائی، ایران کے جانب سے مثال قمری، مصطفی صادقی اور امیر محمدی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، بھارتی کھلاڑی وینے کھتری کو بہترین ریڈر جبکہ ارش جھولا کو بہترین جاپھی کا ایوارڈ دیا گیا،

تیسرے میچ میں جرمنی نے سیرالیون کو 43-14 سے بآسانی ہرادیا، سیرالیون نے ٹاس جیت کر ریڈ کی، جرمنی کے کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو کامیابی دلائی۔13فروری کو ہونے والے مقابلوں کے مطابق پول اے میں بھارت اور ایران نے6، 6، جرمنی نے 4، انگلینڈ نے 2 پوائنٹس حاصل کئے ہیں جبکہ سیرالیون نے کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا، پول بی میں پاکستان اور آسٹریلیا 4،4، کینیڈا کے 2 پوائنٹس ہیں جبکہ آذربائیجان کی ٹیم کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکی۔ 14 فروری کو ظہور الہٰی سٹیڈیم گجرات میں دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوپہر ڈھائی بجے جبکہ دوسرا میچ بھارت اور برطانیہ کے مابین سہ پہر 3بج کر 45منٹ پر ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…