ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کا آفیشل ترانہ ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا گیا

27  جنوری‬‮  2020

لاہور(این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کا آفیشل ترانہ ”تیار ہیں“ منگل کے روز بیک وقت ملک بھر کے صف اول کے ٹیلی ویژن نیوز چینلز پر رات 9 بجے کے نیوز بلیٹن سے قبل نشر کیاجائے گا۔آفیشل ترانہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے یوٹیوب چینل پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ ایونٹ سے قبل اور میچز کے دوران وینیوز پر بھی یہ آفیشل ترانہ بجایا جاتا رہے گا۔”تیار ہیں“کی موسیقی

اور دھن سننے والے کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے جو منفرد انداز میں ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد کا جشن مناتی ہیں۔آفیشل ترانے کے لانچ کے ساتھ ہی ایچ بی ایل پی ایس ایل کی مارکیٹنگ مہم کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے لیے مربوط مارکیٹنگ مہم کا آغاز 28جنوری بروز پیر سے ہوگا۔ مہم کے تحت آفیشل ہیش ٹیک #HBLPSLV اور #TayyarHain ہیں۔”تیار ہیں“کی ویڈیو ملک بھر میں ایونٹ کے انعقاد پر شائقین کرکٹ کی خوشی اور جوش و جذبہ کی عکاسی کرتی ہے۔”تیار ہیں“میں پاکستان کے معروف راک گلوکار علی عظمت، فوک گلوکار عارف لوہار، ”آواز“بینڈ سے شہرت پانے والے گلوکار ہارون رشید اور مشہور پاپ گلوکار عاصم اظہر نے آواز کا جادوجگایا ہے۔ آفیشل ترانے کی ہدایتکاری معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان(زلفی)اور کمال خان (لال کبوتر)نے کی ہے۔”تیار ہیں“کی موسیقی میں تنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت کل 22 سازوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ترانے کی آفیشل ویڈیو میں قومی کرکٹ اسٹارز بابراعظم، حسن علی، رومان رئیس، سرفراز احمد، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی بھی جلوہ گر ہوئے۔علی عظمت نے کہا کہ وہ باصلاحیت فنکاروں کے ہمراہ اس آفیشل ترانے کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے دوران ملک میں موجود مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے

تمام افراد کو شائقین کرکٹ سے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیمز میں جھومتا دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔عارف لوہارنے ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے کا حصہ بننے پرخوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ یادگار لمحات انہیں زندگی بھر مسرور رکھیں گے۔گلوکار ہارون رشید کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ اور اس کی ویڈیوحقیقی معنوں میں پوری قوم کو یکجا کرکے بھرپور جوش و خروش کا

احساس دلاتی ہے۔عاصم اظہر نے کہا کہ وہ بھی ہر پاکستانی کی طرح کرکٹ کے ایک مداح ہیں اور وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے کی گلوکاری کرنے کو اپنے لیے ایک یادگار تجربہ سمجھتے ہیں اور انہوں نے اس ترانے کی گلوکاری کے ذریعے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تمام میچز کے پاکستان میں انعقاد کا جشن منایا ہے۔ہدایتکار معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان نے کہا کہ یہ ترانہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے مکمل ایڈیشن کے ملک میں انعقاد کی تیاری کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خودکرکٹ کے مداح ہیں اور وہ لیگ کے پاکستان میں انعقاد پر بہت پرجوش ہیں۔ ذوالفقار جبار خان نے کہاکہ آج وہ فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم ”تیار ہیں“۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…