بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شعیب ملک اورمحمد حفیظ کو شامل کرنے کا فیصلہ درست نہیں ،حیران کن ردعمل

19  جنوری‬‮  2020

فیصل آباد (آن لائن)کرکٹ کمنٹریٹرکلب آف پاکستان کے صدر وسینئر کرکٹ کمنٹر یٹر محمد ادریس نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں شعیب ملک اورمحمد حفیظ کو شامل کرنے کا فیصلہ درست نہیں ہے، بڑی ٹیموں کے خلاف شعیب ملک اور محمد حفیظ کی کار کردگی نہ ہونے کہ برابر ہے، بنگلہ دیش ایک کمزور ٹیم ہے اس کے خلاف اچھا سکور کریں گے،

مگر ورلڈکپ T/20جو آسٹر یلیا میں اکتوبر اور نومبر 2020میں ہونا ہے ہمیں اس کی تیاری کرنا چاہئے چیف سلیکٹر اس طرف توجہ دین آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف سلیکٹر محمد افتخار ایک بڑا آل راؤنڈر مانتے ہیں۔ان کا افتخار احمد پر اتنا ا عتمارد ہے کہ ٹیم کا اعلان کرنے سے پہلے وہ افتخار احمد کو پہلے ہی لکھ لیتے ہیں اور بعد میں 14کھلاڑیوں کے نا م آتے ہیں ان سے یہ کہتے بھی سنا ہے کہ میں افتخار احمد کے Talent کا قائل ہوں زیادہ بات کرو تو جب دلیل نہیں ہوتی تو کہتے ہیں ’جسے پیا چاہے ‘ مجھے ڈر ہے کہ مصباح الحق جو کہ اس وقت چیف سلیکٹر ہیں وہ بڑوں سے یہ اجازت بھی حاصل کریں کہ ضرورت پڑنے پر خود ٹیم کا حصہ ہو جائیں آخر قومی مفاد بھی کوئی چیز ہے یہ بات آپ مان کر چلیں کہ بنگلہ دیش کے خلاف T/20کے تینوں میچوں میں پاکستان اچھی کار کردگی پیش انہوں نے مزید کہا کہ کرے گا اس وقت پاکستان T/20میں دس میں سے آٹھ میچ ہار چکاہے لیکن اب بھی درجہ بندی میں T/20میچ پر اول درجہ پر ہے۔ٹیم انشااللہ میچ جیتے گی پھر دیکھئے کس طرح ڈھول تاشے بجیں گے اور یہ لوگ بھنگڑے ڈالیں گے پر اس کا ورلڈکپ T/20جو آسٹر یلیا میں اکتوبر اور نومبر 2020میں ہونا ہے کچھ اس سلسلے میں حاصلنہ ہو گا۔ کیا تماشہ ہے کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کو ٹیم میں جگہ دی گیئ ہے۔ویسٹ انڈیز کی لیگ میں حصہ لے کر آرہے ہیں۔یہ عین ممکن ہے کہ بنگلہ دیش کی ایک کمزور ٹیم کے مقابلہ میں اچھا سکور کریں گے ان مایہ ناز میڈل آرڈر ثاقب الحق اومشق الر حمن ٹیم کے ساتھ نہیں آرہے ہیں جو بنگلہ دیش کی ریڈ کی ہڈ ی ہیں۔ابھی معلوم نہیں کہ دراصل پاکستان دورہ پر بنگلہ دیش کے کون سے کھلاڑی آرہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…