عابد علی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں دھماکے دار انٹری ، کونسی پوزیشن حاصل کر لی

16  دسمبر‬‮  2019

دبئی( آن لائن )نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ کے ٹاپ10بلے بازوں کی فہرست میں جگہ بنا لی،تینوں فارمیٹس میں ٹاپ9بلے بازوں کی فہرست میں موجود دنیا کے واحد بلے باز بھی بن گئے ۔ پرتھ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف143اور50رنز کی باریاں کھیلنے والے مارنس لبسشین نے ٹاپ5بلے بازوں کی فہرست میں جگہ بنالی ہے،

مسلسل تین میچز میں150رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز ظہیر عباس اور مدثر نذر کی فہرست میں شمولیت سے محروم رہنے والے لبسشین نے تین درجے ترقی کے ساتھ5ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔کینگرو بلے باز ٹریوس ہیڈ نے دو درجے ترقی کے ساتھ32ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔پرتھ ٹیسٹ میں97رنز کے عوض9وکٹیں حاصل کرنے والے کینگرو فاسٹ بالر مچل سٹارک نے کیریئر کی بہترین 5ویں پوزیشن اپنے نام کی اور کیریئر بیسٹ806پوائنٹس بھی حاصل کیے،ان کے ساتھی فاسٹ بالر جوش ہیزل ووڈ نے ایک درجے ترقی کے ساتھ7ویں پوزیشن سنبھال لی،پرتھ ٹیسٹ میں 80اور 22رنز بنانے والے روس ٹیلر نے5درجے ترقی کے ساتھ11ویں پوزیشن سنبھال لی،کولن ڈی گرینڈ ہوم نے3درجے ترقی پاکر40ویں پوزیشن سنبھال لی،نیل ویگنر نے پرتھ ٹیسٹ میں7وکٹوں کے ساتھ بالرز کی رینکنگ میں تیسری پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ ٹم ساتھی نے میچ میں9وکٹوں کے ساتھ ٹاپ 10بالرز کی فہرست میںجگہ بنالی ہے ۔سری لنکا کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے بابر اعظم نے 4سیڑھیاں چڑھ کر9ویں پوزیشن سنبھال لی ہے،اوپنر عابد علی نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری کے ساتھ رینکنگ میں78ویں پوزیشن پر اینٹری ماری ہے۔بالرز کی رینکنگ میں شاہین آفریدی نے2درجے ترقی کے ساتھ 47ویں جبکہ نسیم شاہ نے15درجے ترقی کے ساتھ 110ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…