بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پشاور زلمی کا پی ایس ایل فائیو کیلئے سات پلیئرز کوسکواڈ میں برقرار رکھنے کا اعلان،نام جاری

datetime 1  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز اور سیزن ٹو کی چمپئن پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے لیے سات کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پشاور زلمی کے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا پلاٹینیم کٹیگری میں ٹیم پشاور زلمی نے فاسٹ باولر وہاب ریاض، حسن علی اور کیرون پولارڈ کو برقرار رکھا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل (ڈائمنڈ کٹیگری) , ڈیرن سیمی اور امام الحق (گولڈ کٹیگری) اور عمر امین (سلور کیٹیگری)کو  پی ایس ایل فائیو

کے لیے اسکواڈمیں برقرار رکھا گیا ہے۔ محمد اکرم نے کہا وہ پی ایس ایل فور کھیلنے والے تمام زلمی پلئیرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور چھ دسمبر کو لاہور میں ہونیوالے پی ایس ایل ڈرافٹس کے لیے پی سی بی اور تمام فرنچائز کو گڈلک کا پیغام دیتے ہیں۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کا پاکستان میں مکمل انعقاد تاریخی موقع ہے۔ پشاور زلمی کلیوال زلمی لیگ کے زریعے پہلے ہی پورے خیبر پختونخواہ میں پی ایس ایل جشن کا آغاز کرچکی اور پشاور زلمی کرکٹ فینز کے ساتھ مل کر کرکٹ کاجشن منائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…