جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: ڈیوڈ وارنر کی ٹرپل سنچری، آسٹریلیا نے پہلی اننگز 589 رنز پر ڈکلیئر کر دی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ( آن لائن )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے پنک بال ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 439 رنز بنا لیے ہیں۔آسٹریلیا نے 302 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو مارنس لبسشین انفرادی سکور میں صرف دو رنز کے اضافے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی

گیند پر بولڈ ہو گئے۔ڈیوڈ وارنر نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی ٹرپل سنچری مکمل کی،سٹیو سمتھ مسلسل دوسرے مقابلے میں بھی ناکام رہے اور36رنز بنا کر شاہین آفریدی کا تیسرا شکار بن گئے ، واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ میچ ہے، جس میں ‘پنک بال’ استعمال کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پانچوں دن بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کیلئے حارث سہیل، نسیم شاہ اور عمران خان جونیئر کو ڈراپ کرتے ہوئے 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ حریف ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔قومی ٹیم میں حارث سہیل کی جگہ اوپننگ بلے باز امام الحق جبکہ محمد عباس اور محمد موسی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں شامل 19سالہ موسی خان آسٹریلیا کے خلاف اپنا ڈیبیو کررہے ہیں۔خیال رہے کہ برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ اور باو￿‍نگ دونوں بدترین ناکامی سے دوچار ہوئیں اور آسٹریلیا نے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 5 رنز سے شکست دے دی تھی۔اگر پاکستانی ٹیم ایڈیلیڈ میں بھی شکست سے دوچار ہوتی ہے تو یہ گرین شرٹس کو آسٹریلوی سرزمین پر لگاتار پانچواں کلین سوئپ ہوگا جہاں فتح تو دور پاکستانی ٹیم گزشتہ 20 سال میں کوئی ٹیسٹ میچ ڈرا بھی کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…