منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کونسی بڑی کرکٹ ٹیم پاکستان آرہی ہے؟ اسکواڈ کا اعلان ‎ہو گیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این این آئی)پاکستان آئندہ ماہ دسمبر میں 10سال بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کرے گا اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا نے اپنے 15 رکنی مضبوط اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں ہوئے دہشت گرد حملے کے بعد سے پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے اور اس کے بعد سے اب تک پاکستان نے ٹیسٹ میچ کی میزبانی نہیں کی۔

اس دوران پاکستان نے اپنے تمام ٹیسٹ میچز نیوٹرل مقام پر کھیلے تاہم پاکستان اور سپر لیگ کے ذریعے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی راہ ہموار ہوئی اور ملک میں محدود اوورز کی کرکٹ کے ذریعے انٹرنیشنل ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہوا۔پاکستان میں شیڈول دو میچوں کی سیریز کے لیے ابتدائی طور پر سری لنکن کھلاڑی پاکستان آنے پر رضامند نہ تھے لیکن ون ڈے اور ٹی20 سیریز میں بہترین سیکیورٹی انتظامات کو دیکھتے ہوئے سینئر کرکٹر بھی پاکستان جانے پر رضامند ہو گئے۔سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں تمام اہم کھلاڑی شامل ہیں۔اس سیریز کے لیے فاسٹ باؤلر کاسن رجیتھا کے سوا سری لنکن ٹیم کے تقریباً تمام کھلاڑی وہی ہیں جنہوں نے نیوزی لیںڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت کی تھی۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اکیلا دھننجیا نے شرکت کی تھی تاہم غیرقانونی باؤلنگ ایکشن کے سبب ان پر ایک سال کی پابندی عائد ہے لہٰذا وہ اس سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔سری لنکا کی ٹیم کی قیادت دمتھ کرونارتنے کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اوشادا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، کوشل پریرا(وکٹ کیپر)، لہیرو تھری مانے، دھننجیا ڈی سلوا، نروشن ڈکویلا، دلرووان پریرا، لاستھ ایمبل دینیا، سورنگا لکمل، لہیرو کمارا، وشوا فرنینڈو، کاسن رجیتھا اور لکشن سنداکن شامل ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 11دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں 19دسمبر سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…