بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

فہد مصطفیٰ پی سی بی پر کیوں برس پڑے؟

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اداکار فہد مصطفیٰ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈبل سنچری کے باوجود فواد عالم کو نظر انداز کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز فواد عالم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنے کیرئیر کی چوتھی ڈبل سنچری اسکور کر کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا جسے کرکٹ شائقین کی جانب سے قابل ستائش قرار دیا گیا۔ایسے میں اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی فواد عالم کی آؤٹ کلاس پرفامنس پر خوب داد دی مگر پی سی بی سے ان کو قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے پر

غصے کا اظہار کیا۔اداکار نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر ڈومیسٹک پرفارمنس کو کچھ سمجھا نہیں جاتا تو پھر ان ٹورنامنٹس کا مقصد کیا ہے؟۔فہد مصطفی نے فواد عالم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم ٹیسٹ اسکواڈ کے لیے تو آپ یقینناً حقدار ہیں۔بعدازاں پی سی بی انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ امید ہے کہ پی سی بی فواد عالم کی کارکردگی کو دیکھ رہا ہے۔واضح رہے کہ فواد عالم نے پاکستان کی جانب سے اپنا آخری ٹیسٹ 10 سال قبل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جب کہ آخری ون ڈے انہوں نے 2015 میں کھیلا تھا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…