منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پنک بال کے ساتھ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کا منتظر ہوں، امام الحق

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ وہ پنک بال کے ساتھ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کے منتظر ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کرکٹ کے لیے بہت اچھا ہے کیونکہ یہ ایک انٹرٹینمنٹ ہے، کراؤڈ ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے بہت آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بھی منتظر ہوں کہ پنک بال کے ساتھ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلوں کیوں کہ وکٹ بہت اچھی دکھائی دے رہی ہے اس لیے اچھا ٹیسٹ میچ ہو گا۔امام الحق نے کہا کہ ہم پنک بال کے ساتھ کھیلنے کے عادی نہیں ہیں اور اس کے ساتھ کھیلنا چیلنج ہوتا ہے تاہم ہم پروفیشنل

کرکٹرز ہیں، 100 فیصد کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔امام الحق نے کہاکہ پروفیشنل کرکٹرز ہونے کے ناطے ہمیں مشکل نہیں ہونی چاہئے اور ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ سے قبل دو دن میں پنک بال کے ساتھ اچھی ٹریننگ مل جائے گی۔انہوں نے کہاکہ جب آپ اسکواڈ میں شامل ہوتے ہیں تو حتمی الیون میں شامل ہونے کے لیے ہر وقت تیار رہنا پڑتا ہے میں بھی تیار ہوں، اگر کھیلنے کا موقع ملتا ہے تو میں سو فیصد کھیل پیش کرنے کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ مشکل ہوتی ہے اس کے لیے بہت مضبوط ہونا پڑتا ہے ہمیں خود پر اعتماد ہے، ہم اچھے طریقے سے کم بیک کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…