اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

آسٹریلوی بلے باز اسمتھ نے یاسر شاہ کیخلاف نئی حکمت عملی تیار کرلی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ (این این آئی)سابق آسٹریلین کپتان اور مایہ ناز بلے باز اسٹیون اسمتھ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ کی جانب سے آؤٹ کرنے کے بعد کیے گئے اشارے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اگلے میچ میں زیادہ رنز کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے ۔برسبین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں یکطرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 5رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔میچ میں ڈیوڈ وارنر

اور لبوشین کے ساتھ ساتھ جو برنز نے بھی پاکستانی باؤلرز کی درگت بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو 580رنز کے مجموعے تک رسائی دلائی تھی لیکن ایشز سیریز میں رنز کے انبار لگانے والے اسمتھ ناکامی سے دوچار ہوئے تھے۔اسٹیون اسمتھ میچ میں صرف 4رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کو وکٹ دے بیٹھے تھے اور یاسر نے انہیں آؤٹ کرنے کے بعد انگلیوں سے 7 اشارہ کیا تھا۔یاسر کا یہ اشارہ کرنے کا مقصد یہ ظاہر کرنا تھا کہ وہ اب تک ٹیسٹ میچوں میں اسمتھ کو 7مرتبہ نشانہ بنا چکے ہیں۔اسمتھ کو یاسر کا یہ انداز زیادہ پسند نہ آیا البتہ انہوں نے اس پر غصہ کرنے کے بجائے اسے چیلنج کے طور پر لیتے ہوئے اگلے میچ میں زیادہ سے زیادہ رنز کرنے کو ہدف بنا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب میں یاسر شاہ کے خلاف محتاط رہوں گا اور اب میری کوشش ہوگی کہ میں ان کے خلاف آؤٹ نہ ہوں جبکہ میں ان کے خلاف مزید ڈسپلن سے بیٹنگ کروں گا۔سابق آسٹریلین کپتان کا کہنا تھا کہ برسبین میں یاسر نے بہت اچھی باؤلنگ کی، انہیں وکٹ سے ڈرفٹ اور اسپن مل رہا تھا لیکن اگلے میچ میں انہیں اچھے طریقے سے کھیلنے کی کوشش کریں گے۔یاسر شاہ کی جانب سے کیے گئے اشارے پر اسمتھ نے کہا کہ یہ بہت دلچسپ ہے، وہ مجھے چند مرتبہ آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے، میں ان 7 میں سے چند مربتہ جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوا، چند مواقع پر میں دوسری اننگز میں عجیب و غریب شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوا لہٰذا میں زیادہ پریشان نہیں ہوں۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2014 ءمیں یاسر نے اسمتھ کو 4مرتبہ آؤٹ کیا تھا اور پھر 2017 ءکے دورہ آسٹریلیا میں تین مرتبہ آسٹریلین کپتان کو نشانہ بنایا تھا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…