ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی 142سالہ تاریخ کے بدترین ریکارڈ کے مالک بن گئے

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین(آن لائن) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی 142سالہ تاریخ کے بدترین ریکارڈ کے مالک بن گئے ہیں۔33سالہ یاسر شاہ نے آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ کے دوران 48.2اوورز میں 205رنز دے کر4کھلاڑیوں کو آٹ کیا

جس کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ کرکٹ کی 142سالہ تاریخ میں ایک اننگز میں 3مرتبہ 200سے زیادہ رنز کھانے والے تاریخ کے پہلے بالر بن گئے۔ان سے قبل سابق پاکستانی آف سپنر ثقلین مشتاق اور سابق بھارتی آل رانڈروینود مینکڈ نے اپنے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران 2،2مرتبہ ایک ٹیسٹ اننگز میں 200سے زیادہ رنز کی پٹائی برداشت کی تھی۔ ان کے علاوہ یہ منفی ریکارڈ ایک ایک مرتبہ بنانے والے پاکستانی بالرز میں فضل محمود،حسیب احسن اور خان محمد شامل ہیں۔یاسر شاہ آسٹریلیوی سرزمین پر دو مرتبہ ایک ٹیسٹ اننگز میں 200سے زیادہ رنز کھانے والے پہلے بالر بھی بن گئے ہیں،برسبین ٹیسٹ سے قبل 2016میں بھی انہوں نے میلبورن ٹیسٹ کے دوران41اوورز میں 207رنز دیکر3وکٹیں حاصل کی تھیں،ان کے علاوہ سری لنکا کے لیجنڈری آف سپنر متیاہ مرلی دھرن اور سابق کینگرو فاسٹ بالر بریٹ لی بھی آسٹریلیوی سر زمین پر ایک،ایک مرتبہ ٹیسٹ اننگز میں 200سے زیادہ رنز دے چکے ہیں، مرلی دھر ن نے1995میں پرتھ ٹیسٹ کے دوران54اوورز میں 224رنز دیکر2وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ بریٹ لی نے بھارت کے خلاف 2004میں سڈنی ٹیسٹ میں 39.3اوورز میں 201رنز کے عوض4شکار کیے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…