جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کی گمشدگی کے پوسٹرز لگ گئے

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن )دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیئے جانیوالے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سابق بھارتی کرکٹر اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ گوتم گھمبیر کی گمشدگی کے پوسٹرز لگ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں فضائی آلودگی کی خطرناک حد برقرار ہے ۔

جسکی وجہ سے ایئر کوالٹی انڈیکس 300 سے 400 کے درمیان جبکہ پرٹیکولر میٹر کی سطح صرف 2.5 سے 10 کے درمیان ہے۔فضائی آلودگی کی اس خطرناک صورتحال میں بھارتی شہریوں کیلئے سانس لینا مشکل ہو گیا ہے اور عوام کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب ماہرین نے بتایا کہ نئی دہلی میں سموگ کے باعث شہر میں دل کی بیماریوں کے امراض میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس تمام تر صورتحال کے باوجود مودی سرکار اور مقامی حکومت آلودگی سے نمٹنے کی کوششوں میں غیر سنجیدہ دکھائی دیتی نظر آ رہی ہے، حکومتی کاوشیں کم پڑنے پر شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت احتیاطی اور تادیبی تراکیب کا استعمال شروع کر دیا، اس سلسلے کی ایک کڑی میں شہر میں پہلا ایسا بار کھولا گیا ہے جس میں نشہ آور مشروبات کے بجائے صارفین کو آکسیجن فراہم کی جائیگی۔کسی ہسپتال کے بجائے ایک بار میں آکسیجن کی مقدار پوری کرنا ایک فرحت بخش تجربہ ہے،یہ اپنی نوعیت کا پہلا بار ہے جس میں ابتدائی طور پر روزانہ 10 سے 15 صارفین آکسیجن حاصل کررہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ باہر فضا میں آکسیجن کی شدید کمی ہے جسے پورا کرنے کیلئے یہ بہترین جگہ ہے۔ اس بار میں آکسیجن گھر لے جانیکی بھی سہولت دستیاب ہے۔نئی دہلی میں فضائی آلودگی کی خطرناک صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم میٹنگ طلب کی گئی تھی جس میں گوتم گھمیر کو بھی شرکت کرنا تھی لیکن وہ شریک نہ ہوئے۔ماحولیات پر اہم میٹنگ میں شرکت نہ کرنے پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گھمبیر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اسی ضمن میں نئی دہلی میں درختوں پر انکی گمشدگی کے پوسٹرز لگا دیئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…