اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری سے ہی کرکٹر بہتر ہوسکتی ہے، سرفراز اچھا کرکٹر ہے،کم بیک کر سکتا ہے،مصباح الحق کی تعیناتی مثبت اقدام ہے،مصباالحق میں ٹیلنٹ ہے کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنا سکتا ہے،ون ڈے اور ٹیسٹ کے لئے پاکستان کرکٹ کے لئے بہتر ثابت ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چھی کے روز اتوار کو قریبی دوستوں سے ملاقات کے دور ان گپ شپ کی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری سے ہی کرکٹ بہتر ہو سکتی ہے،
نئے ڈومیسٹک سے ہی نئے اور اچھے کرکٹرز پیدا ہوں گے۔وزیر اعظم نے کہاکہ سرفراز اچھا کرکٹر ہے کم بیک کرسکتا ہے،سرفراز ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دیں پرفارم کرکے واپس آئیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ کھلاریوں کی پرفارمنس کا اندازہ ٹی ٹونٹی سے نہیں ون ڈے اور ٹیسٹ سے ہوتا ہے۔وزیر اعظم نے مصباح الحق کی تعیناتی کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہاکہ مصباح الحق نیک اور ایماندار کھلاڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ون ڈے اور ٹیسٹ کے لئے پاکستان کرکٹ کے لئے بہتر ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مصباالحق میں ٹیلنٹ ہے کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنا سکتا ہے۔