لاہور(این این آئی)سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈین جونز نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کی تیاریوں پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہئوے کہاہے کہ گرین کیپس نے رواں سال جنوری کے بعد کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا، کیا ایک 3 اور ایک 2 روزہ میچ کھیلنا مشکل سیریز کی تیاریوں کیلئے کافی ہوگا؟سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ گرین کیپس نے رواں سال جنوری کے بعد کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا، کیا ایک
3 اور ایک 2 روزہ میچ کھیلنا مشکل سیریز کی تیاریوں کیلئے کافی ہوگا؟ڈین جونز نے کہا برسبین اور ایڈیلیڈ کی پچز پر باؤنس پرتھ سے بہت مختلف ہوگا، پاکستان کے ناتجربہ کار پیسرز کو کنڈیشنز سے ہم آہنگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایشین کرکٹرزکو مقامی ماحول سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے کم از کم طویل فارمیٹ کے3 میچ درکار ہوتے ہیں، پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں پریکٹس کی کمی محسوس ہوگی۔