لاہور(آن لائن)سابق قومی کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق بابر اعظم کو قومی ٹی ٹونٹی کپتان مقرر کرنے پر بری طرح چراغ پا ہیں اور سابق کپتان سرفراز احمد کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر نے اس فیصلے پر.
مصباح الحق کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دورہ آسٹریلیا کے مشکل دورے پر جا رہے تھے اور ہم نے کپتان سمیت سینئر کھلاڑیوں کو بھی باہر کر دیا۔انضمام الحق نے کہا کہ سرفراز احمد ٹی ٹونٹی کے ماہر ہیں، پاکستان کی کوئی بھی ٹیم ایسی نہیں تھی جو دو سال کسی بھی فارمیٹ میں نمبرون رہی ہو اس کے باوجود سرفراز احمد کو ہٹا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اتنے مشکل دورے پر بابر اعظم کو کپتانی دینا کسی صورت ٹھیک نہیں تھا، شاید یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا کہ پاکستان نے آسٹریلیا میں سیریز کے لیے نیا کپتان بھیجا۔انضمام الحق کے مطابق انہیں تو یہ سمجھ میں نہیں آرہا کہ سخت ترین دورے پر کپتان کی تبدیلی کے ساتھ ٹیم آسٹریلیا کیسے بھیجی گئی اور اس میں تجربہ کار کھلاڑیوں شعیب ملک اور محمد حفیظ کو شامل کرنے کی زحمت بھی نہیں کی گئی جو دنیا بھر میں لیگز کھیل رہے ہیں اورنمبر ون ٹیم کے اہم پلیئرز ہیں،انہیں بہت تجربہ ہے اس لیے ان کو بھی ٹیم میں ہونا چاہیے تھا۔#/s#