قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا ہر تین ماہ بعد نیا جواز پیش کیا جاتا ہے،فواد عالم  نظر اندازکئے جانے پر پھٹ پڑے،کھری کھری سنادیں

14  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی(آن لائن) ڈومیسٹک کرکٹ میں لگاتار متاثر کن کارکردگی دکھانے کے باوجود نظر انداز کیے جانے والے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ ٹیم میں شامل نہ کرنے کا ہر تین ماہ بعد نیا جواز پیش کیا جاتا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی کرکٹ سے ہی میرے گھر کا چولہا جل رہا ہے، کوشش یہی رہتی ہے کہ ہر مرتبہ اچھا کھیلوں۔بائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ ٹیم سلیکشن

میں پسند، ناپسند کا سلسلہ چلتا آرہا ہے تاہم اہلخانہ حوصلہ بڑھاتے ہیں اور ان ہی کیلئے کھیلتا ہوں۔فواد عالم کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ پرفارم کرتا رہے، تاہم دنیائے کرکٹ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں 19، 20 کا فرق رہتا ہے، بھارتی عظیم کھلاڑی اور کپتان ویرات کوہلی ایک غیر معمولی مثال ہے۔انہوں نے ٹیم میں ایک مرتبہ پھر واپسی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…