جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نئی دہلی میں فضائی آلودگی سے دو بنگلا دیشی کرکٹرز کی حالت غیر

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ہوائی آلودگی کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،دارالحکومت نئی دہلی میں ائیر کوالٹی انڈیکس تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق غیبی مدد کی وجہ سے موسم کچھ صاف ہوا تو نئی دہلی کے ارون جیٹلے اسٹیڈیم میں میچ کا انعقاد ممکن ہو سکا جس میں بھارت کو بنگلادیش کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی کی پہلی شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران بنگلا دیش کے دوران سومیہ سرکار اور ایک اور کھلاڑی کو الٹیاں بھی ہوئیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی

جانب سے فضائی آلودگی اور دیوالی کے فوری بعد نئی دہلی میں میچ رکھنے کے فیصلے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا ۔بی سی سی آئی کے سربراہ ساروو گنگولی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میچ سے دو تین روز قبل ہم نے مقامی انتظامیہ سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ یہاں میچ ہو سکتا ہے، ہم آخری لمحات میں میچ منسوخ نہیں کر سکتے تھے۔انہوںنے کہاکہ دیوالی کے بعد اور سردیوں کے آمد کے ساتھ شمالی علاقوں میں صورت حال تھوڑی مشکل ہوتی ہے، ہم آئندہ ان علاقوں میں میچ شیڈول کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…