پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی ریٹائرمنٹ کی خبروں پر ان کی اہلیہ ردعمل بھی سامنے آ گیا،کھل کر بول پڑیں

19  اکتوبر‬‮  2019

لاہور(آن لائن) پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی ریٹائرمنٹ کی خبروں پر ان کی اہلیہ ردعمل بھی سامنے آ گیا،کھل کر بول پڑیں،پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ نے شوہر کی ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت نے کہا کہ 32 سال کے سرفراز کیوں ریٹائر ہوں؟ کیا دھونی ریٹائر ہوگئے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد جلد ہی کرکٹ ٹیم میں کم بیک کریں گے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے آسٹریلیا کیخلاف2 ٹیسٹ میچوں کیلئے سرفراز احمد کی جگہ نیا کپتان لانے پر اتفاق کیا۔ جس کے بعد پی سی بی نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹاتے ہوئے اظہرعلی کو ٹیسٹ جبکہ بابراعظم کو ٹی 20 کا کپتان مقرر کردیا۔کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد سرفراز احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی قیادت کرنا اعزاز کی بات تھی، اظہر علی اور بابراعظم کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اظہر علی اور بابر اعظم کے لیے دعاگو ہوں،سرفراز احمد نے کہا کہ کوچز اور پورے سفر میں ساتھ دینے والے کھلاڑیوں کا شکرگزار ہوں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ قومی ٹیم کیسابق کپتان سرفراز احمد اب دورہ آسٹریلیا کے لیے بھی قومی ٹیم میں شامل نہیں ہوسکیں گے، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر فارم بحال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ نے شوہر کی ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…