جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سابق جنوبی افریقی کرکٹر غلام بودی کو اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں 5سال کی سزا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ (این این آئی)سابق جنوبی افریقی کرکٹر غلام بودی پر کرپشن میں ملوث ہونے پر جنوبی افریقہ نے 5سال کی پابندی عائد کردی ہے اور وہ اس دوران کرکٹ کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔دو ون ڈے اور ایک ٹی20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کا اعزاز

رکھنے والے پہلے شخص ہوں گے جنہیں 2004 میں بنائے گئے قانون کے تحت جیل بھیجا جائے گا۔وہ براہ راست کرپشن میں ملوث ہونے کے مرتکب قرار پائے جہاں جنوبی افریقہ میں کھیلوں کے مقابلوں میں میچ فکسنگ یا اسپاٹ فکسنگ ایک جرم ہے۔جرم کے تحت زیادہ سے زیادہ 15سال کی سزا دی جا سکتی ہے اور غلام بودی کو ان کے جرم پر 5سال قید کی سزا سنائی گئی۔یاد رہے کہ 2015 میں جنوبی افریقہ کے ڈومیسٹک ٹی20 ٹورنامنٹ ریم سلیم ٹی20 میں فکسنگ کی منصوبہ بندی میں کردار ادا کرنے اور دوسروں پر اس سلسلے میں اثر انداز ہونے کا الزام ثابت ہونے بودی پر جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے 20سال کی پابندی عائد کردی تھی۔کرکٹ جنوبی افریقہ نے پابندی لگانے کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ بودی کی سازشوں اور کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا تھا جس کی بدولت ایونٹ کا کوئی بھی میچ متاثر نہیں ہوا تھا۔گزشتہ سال بودی نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا اور 4نومبر 2018 کو اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا جس کے بعد ان کو جنوری میں سزا دی جانی تھی لیکن وہ التوا کا شکار ہوتی گئی تاہم بالآخر 18اکتوبر کو جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے ان پر 5سال کی پابندی عائد کردی۔بودی کے ساتھ ساتھ کرپشن میں ملوث چھ دیگر کھلاڑیوں الوائرو پیٹرسن، ایتھی مبھالاتی، تھامی سولے کائل، جین سائمز، لونوابے سوٹسوبے اور پومی متھشکوے پر بھی کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے 2 سے 12سال تک کی پابندی عائد کردی تھی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…