فٹنس مسائل ، فاسٹ بولر حسن علی آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر

19  اکتوبر‬‮  2019

کولمبو (این این آئی)فٹنس مسائل سے دوچار فاسٹ بولر حسن علی آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔سری لنکا کے خلاف سیریز سے کمردرد کا شکار ہونے والے بائیں ہاتھ کے پیسر کو ڈاکٹرز نے مزید تین ہفتے آرام کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حسن علی فیصل آباد میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے صرف ایک میچ سدرن پنجاب کے خلاف کھیلے ہیں جس میں انہوں نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا،حسن علی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی میڈیکل سٹاف کی نگرانی میں ری ہیب کا عمل جاری رہے گا تاہم وہ

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور ٹیسٹ میچوں میں بھی فاسٹ بولر کی شمولیت کے امکانات بہت معدوم دکھائَی دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق حسن علی کے فٹنس رپورٹ کلیئر نہ ہونے پر سلیکٹرز نے ٹی ٹوئنٹی کے مجوزہ کھلاڑیوں کی فہرست سے حسن علی کا نام خارج کردیا ہے۔ تین ہفتوں بعد ایک بارپھر بائیں ہاتھ کے پیسر کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا، اس کی رپورٹس آنے کے بعد حسن علی کے مستقبل کا فیصلہ ہوسکے گا۔ قومی ٹیم کا اعلان 21 اکتوبر کو ہورہا ہے جس میں حسن علی کی کسی نوجوان باولر کو کو اسکواڈ میں شامل کیاجاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…