سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے پر کھلاڑیوں کاجشن،سرفراز کو گراؤنڈ سے باہر جانے کا اشارہ،پی سی بی کی ویڈیو میں کیا تھا؟چونکا دینے والے انکشافات، بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا

18  اکتوبر‬‮  2019

لاہور(آن لائن) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی20 ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کے بعد ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کی گئی ایک ٹوئٹ پر بورڈ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد سے ٹیسٹ اور ٹی20 کی کپتانی واپس لیتے ہوئے اظہر علی کو ٹیسٹ جبکہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کردیا۔ سرفراز احمد کو دو فارمیٹس کی قیادت سے ہٹائے جانے کے بعد تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کی جس پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔جِف کی حامل مذکورہ ٹوئٹ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا جس سے شائقین کرکٹ کو یہ تاثر گیا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی سرفراز کو قیادت سے ہٹانے کا جشن منا رہے ہیں۔اس ویڈیو کے دوران موقع کی مناسبت سے سب سے قابل اعتراض بات یہ تھی کہ ویڈیو کے دوران کسی ٹیم یا مینجمنٹ کے کسی رکن نے سرفراز کو بظاہر گراؤنڈ سے باہر جانے کا اشارہ کیا۔اس ٹوئٹ سے یہ تاثر بھی کیا کہ شاید قومی ٹیم کسی گروہ بندی کا شکار تھی جو ممکنہ شکست کا سبب بنی اور اسی کی وجہ سے پی سی بی کو سرفراز کو قیادت سے ہٹانا پرا اور اس اقدام کے بعد کھلاڑیوں نے جشن منایا۔شائقین کرکٹ نے پی سی بی کی اس ٹوئٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد پی سی بی نے اس پوسٹ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…