سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا قومی ٹیم کا نیاکپتان کون ہوگا ؟اہم نام سامنے آگیا

18  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کپتانی سے ہٹا دیا گیا جس کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کچھ دیر بعد سنائے گا ۔ دریں اثنا شعیب ملک بھی ٹی ٹونٹی کے نئے ممکنہ کپتان کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔ذرائع کے مطابق اگر سرفراز احمد کو ہٹایا گیا تو شعیب یا محمد حفیظ میں سے ہی کسی کو ذمہ داری سونپی جائے گی، مشکل دورہ آسٹریلیا کے

پیش نظر نوجوان بابر اعظم پر کپتانی کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ٹیسٹ میں اظہر علی کو کپتان اور محمد رضوان کو نائب مقرر کرنے کاذہن پہلے ہی بنا لیا گیا ہے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کریں گے۔کپتان اور اسکواڈ کا اعلان ہفتے کو متوقع ہے، ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے صوبائی کوچز کو ہدایت کر دی کہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں، فٹنس کی بنیاد پر بعض بڑے نام باہر بھی ہو سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…