جرمانے اور پابندی کا خوف، بھارت نے ٹیم  پاکستان بھیجنے  کی تیاری شروع کر  دی

16  اکتوبر‬‮  2019

نئی دہلی( آن لائن )بھارت کو بھاری جرمانے اور پابندی کا خوف ستانے لگا جس کے باعث ڈیوس کپ ٹائی کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان بھیجنے پر غور شروع کر دیا ہے اور پاکستانی ویزوں کے حصول کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت میں

ڈیوس کپ ٹائی آئندہ ماہ کے آخر میں اسلام آباد میں شیڈول ہے لیکن کچھ بھارتی کھلاڑی دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے دورے کیلئے تیار نہیں، وہ اس حوالے سے اپنی ملکی ٹینس باڈی کو خط بھی لکھ چکے، جس کے بعد آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن نے انٹرنیشنل باڈی کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا عندیہ دیا تاہم ساتھ میں اس نے پاکستانی ویزوں کے حصول کا عمل بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ روز اے آئی ٹی اے کے آفیشلز کی میٹنگ ہوئی جس میں نان پلیئنگ کپتان مہیش بھوپاتی بھی شریک ہوئے، اس میں فیصلہ کیا گیاکہ ٹائی کو نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کیلئے انٹرنیشنل فیڈریشن پر دبا بڑھانے کے ساتھ ویزوں کا عمل شروع کیا جائے۔بھوپاتی نے کہاکہ آل انڈیا باڈی کھلاڑیوں کے تحفظات کو سمجھتی ہیں، کھلاڑی چاہتے ہیں کہ اگر انٹرنیشنل باڈی ہمیں اسلام آباد کیلئے جہاز پر بٹھانا چاہتی ہے تو پھر ہماری سیکیورٹی کی ذمہ داری قبول کرے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر سینئر کھلاڑی تیار نہیں ہوئے تو جرمانے اور پابندی سے بچنے کیلئے بی ٹیم بھی بھیجی جا سکتی ہے، آئی ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کی سیکیورٹی کا جائزہ 4 نومبر کو لیا جائے گا جس کے بعد نئی ٹیم سلیکشن ہوگی۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…