اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

نئی طرز کی کرکٹ لیگ’’دی ہنڈریڈ ‘‘کے پلیئرز ڈرافٹ میں شریک کرکٹرز کی فہرست جاری ،کونسےپاکستانی کھلاڑی بھی شریک ہونگے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)انگلینڈ میں آئندہ سال ہونے والی نئی طرز کی کرکٹ لیگ’’دی ہنڈریڈ ‘‘کے پلیئرز ڈرافٹ میں شریک کرکٹرز کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں 35 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آٹھ ٹیموں پر مبنی لیگ دی ہنڈریڈ کا پہلا ایڈیشن آئندہ برس ہوگا اور ٹیموں کے انتخاب کیلئے پلیئرز ڈرافٹ 20 اکتوبر کو منعقد ہوں گے ، اس ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم سو گیندوں پر

مشتمل اننگز کھیلے گی۔پلیئرز ڈرافٹ میں مجموعی طور پر 239 غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جن میں 35 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کیلئے سب سے زیادہ ریزرو پرائس ایک لاکھ پچیس ہزار پاونڈز ہے جبکہ کرس گیل، لاستھ ملنگا، کاگیسو ربادا، اسٹیون اسمتھ، مچل اسٹارک اور ڈیوڈ وارنر دی ہنڈریڈ کے مہنگے ترین کرکٹرز میں شامل ہیں۔ڈرافٹ میں محمد عامر پاکستان کے مہنگے ترین کرکٹر ہوں گے جبکہ احمد شہزاد، کامران اکمل، جنید خان اور امام الحق سمیت 18کرکٹرز بغیر ریزرو پرائز کے ڈرافٹ میں شامل ہوئے ہیں۔ایک لاکھ پائونڈز ریزرو پرائس والے دوسرے مہنگے ترین کرکٹرز کے گروپ میں پاکستان کے محمد عامر بھی شامل ہیں ، یوں وہ دی ہنڈریڈ لیگ کے ڈرافٹ میں شریک پاکستان کے مہنگے ترین کرکٹر ہوگئے ہیں جبکہ بابر اعظم، شاداب خان اور محمد حفیظ کی لیگ کیلئے ریزرو پرائس 75ہزار پاونڈز مقرر کی گئی ہے۔شاہد آفریدی، شاہین آفریدی، فہیم اشرف، عثمان شنواری، شعیب ملک اور وہاب ریاض کی ڈرافٹ میں ریزرو پرائس 60 ہزار پاونڈز مقرر کی گئی ہے ، محمد عباس، آصف علی اور عماد وسیم کی ریزرو پرائس 25ہزار پاونڈز مقررہوئی ہے، عمر اکمل، فخر زمان، حسن علی اور محمد حسنین کی ریزرو پرائس چالیس ہزار پاونڈز طے کی گئی ہے۔بغیر ریزرو پرائس کے ڈرافٹ میں شریک پاکستانی کرکٹرز میں افتخار احمد، کامران اکمل، سیف بدر، میر حمزہ، محمد عرفان، جنید خان، عدیل ملک ، صہیب مقصود، اسامہ میر، محمد نواز، محمد رضوان، یاسر شاہ، اسد شفیق، احمد شہزاد، حارث سہیل، سہیل تنویر، امام الحق اور عامر یامین شامل ہیں۔ڈرافٹ میں ہر ٹیم تین غیر ملکی کرکٹرز سمیت بارہ، بارہ کھلاڑیوں کا انتخاب کرسکے گی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…