پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی 2معروف کرکٹرز کو سخت سزا سنا دی گئی

14  اکتوبر‬‮  2019

لاہور( آن لائن )قومی انڈر 19 تین روزہ ٹورنامنٹ کے میچ میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں، محمد جنید اور اختر شاہ ،پر نازیبازبان استعمال کرنے پر میچ فیس کا 50،50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔دونوں کھلاڑیوں کو جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں ناردرن کے خلاف میچ میں کھلاڑی،

اسپورٹ اسٹاف، امپائر یامیچ ریفری کے خلاف نامناسب زبان کے استعمال سے متعلق لیول 2 جرم کا مرتکب پایا گیا ہے۔ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ کے پہلے روزپیش آنے والے واقعہ میں بلوچستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد جنید کو امپائر سلیم بٹ کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ بلوچستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے فیلڈر اختر شاہ کومتواتر حریف بلے بازوں کی طرف جانے اور نامناسب زبان استعمال کرنے پر چارج کیا گیا ہے۔دن کے اختتا م پرآن فیلڈ امپائرز میرداد اور سلیم بٹ نے محمد جنید اور اختر شاہ کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.13کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔محمد جنید اور اختر شاہ کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری خالد جمشیدنے بلوچستان کے دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا۔‎

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…