اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کو ویٹ لفٹنگ میں اعزاز دلوانے والی رابعہ شہزاد نے پھر ملک کا نام روشن کردیا،پوری دنیا میں دھوم

datetime 13  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارڈف (این این آئی)پاکستان کو ویٹ لفٹنگ میں اعزاز دلوانے والی رابعہ شہزاد نے ایک مرتبہ پھر ملک کا نام روشن کرتے ہوئے تمغہ اپنے نام کرلیا۔برطانیہ کے شہر کارڈف میں ہونے والی ویلش اوپن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کے دوران انہوں نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

رابعہ شہزاد ماضی میں 55 کلوگرام وزن کی کیٹیگری میں مقابلہ کیا کرتی تھیں تاہم حال ہی میں انہوں نے اپنے وزن میں کمی کی اور اس ایونٹ میں 49 کلوگرام کی کیٹیگری میں پہلی مرتبہ حصہ لیا۔اس حوالے سے خاتون ویٹ لفٹر نے بتایا کہ انہوں نے ویلش اوپن ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ کے دوران پہلے اسنیچ میں 40 کلوگرام اور پھر کلین اینڈ جرک میں 55 کلوگرام وزن اٹھا کر سلور میڈل اپنے نام کیا۔انہوں نے کہاکہ وہ اس ایونٹ سے قبل بخار میں مبتلا ہوگئیں تھیں جس کی وجہ سے ان تیاریاں متاثر ہوئیں جبکہ بخار کی وجہ سے انہیں یہ خدشہ تھا کہ کہیں وہ اس مقابلے سے باہر نہ ہوجائیں۔پاکستانی ویٹ لفٹر نے بتایا کہ ان کے ساتھ کوئی کوچ نہ تھا تاہم اس ایونٹ میں موجود ایک دوسری کھلاڑی کے کوچ نے ان کی مدد کی۔یاد رہے کہ رابعہ شہزاد گزشتہ برس آسٹریلیا میں ہونے والی رالف کیش مین اوپن ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ کی 55 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کر چکی ہیں۔اس کے علاوہ وہ دبئی میں ہونے والی ایشین بینچ پریس چمپئن شپ میں بھی چاندی کا تمغہ اپنے نام کر چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…