جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کیلئے اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں، سربراہ آئرلینڈ کرکٹ

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹو وارین ڈیوٹرن نے اپنے ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وارین ڈیوٹرن نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران لاہور کا دورہ کیا اور سیریز کے کامیاب اختتام پر بہت متاثر ہوئے ہیں۔وارین ڈیوٹرن نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ایک

انٹرویو میں کہا کہ ہمارے ساتھ انتہائی بہترین انداز کی مہمان نوازی، خلوص اور پیار سے پیش آئے اور کرکٹ دیکھنا سب کا مقصد تھا۔انہوںنے کہاکہ کرکٹ آئرلینڈ اب ایک ٹیسٹ نیشن ہے اور ہم اس کو بہت ضروری سمجھتے ہیں کہ ہم کرکٹ کی دنیا میں ابھرتے اور مضبوط رکن کی حیثیت سے کردار ادا کریں۔کرکٹ آئرلینڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی میں تعاون کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ انسانی گمان ہوتا ہے کہ جب تک چیزوں کو ا?پ خود نہیں دیکھتے اس وقت تک تصورات ہی ہوتے ہیں اور اس دورے سے میں سمجھتا ہوں کہ اس تصور میں تبدیلی شروع ہوگی۔دورے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر کیا گیا تھا۔سری لنکا کی ٹیم کو کراچی اور لاہور میں شان دار سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے اسی لیے آئرلینڈ کرکٹ کے سربراہ بھی سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن نظر آئے۔وارین ڈیوٹرن نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور میں ہم نے جو دیکھا وہ غیر معمولی تھا جہاں کرکٹ حکام، سیکیورٹی حکام، حکومت، پولیس اور دیگر تمام افراد کو تشخص کی بحالی کے لیے مل کر شان دار کام کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس سے بہتری کا اشارہ ملتا ہے اور اگر ہمیں ساری سہولیات دستیاب ہیں تو پھر یہاں نہ آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں ہمارے بورڈ کا اجلاس ہے اور

بورڈ کو آگاہ کروں گا کہ ہم نے غیرمعمولی اقدامات دیکھے ہیں جو دنیا بھر میں کرکٹ بورڈ کی سطح پر دیکھتے ہیں اور ہمیشہ کی طرح ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دیگر بورڈز کو بھی کہیں گے کہ ہم ماضی میں یہاں گئے۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان مئی 2018 میں ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی جاچکی ہے جس میں آئرلینڈ نے اپنی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…