پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ہراسا نی کیس، افغان فٹبال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری پر پابندی عائد

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی (فیفا) نے افغان فٹ بال فیڈریشن (اے ایف ایف) کے سابق جنرل سیکریٹری سید آغازادہ پر خواتین کھلاڑی کو ہراساں کرنے کے حوالے سے کیس میں غفلت برتنے کیجرم میں 5 سال کے لیے پابندی اور 10 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔فیفا نے اپنے بیان میں کہا کہ اے ایف ایف کے سابق صدر کرام الدین کریم کے خلاف کئی خواتین کھلاڑیوں کی جانب سے درج کی گئی شکایات کی بنیاد پر

تفتیش کی گئی۔خواتین فٹ بالرز نے 2013 سے 2018 کے دوران ہراساں کرنے کے واقعات کی شکایت کی تھی اور اس وقت آغا زادہ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی ایگزیکیٹو کمیٹی میں شامل تھے اور اے ایف ایف کے جنرل سیکرٹری تھے۔فیفا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آغازادہ خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے آگاہ تھے اور فیفا کے قواعد و ضوابط کے مطابق اس حوالے سے رپورٹ کرنا ان کی ذمہ داری تھی۔فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی نے کہا کہ کمیٹی نے آغازادہ کو فیفا کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا اور ان پر 5 برس کی پابندی عائد کردی ہے اور اس کے ساتھ 10 ہزار سوئس فرینک (10 ہزار ڈالر) جرمانہ بھی کردیا ہے۔فیفا کے مطابق فیصلے کے بعد آغاز زادہ پر قومی اور عالمی سطح پر فٹ بال کی تمام سرگرمیوں پر فوری طور پر پابندی ہوگی۔ دوسری جانب اے ایف سی نے اپنے مختصر بیان میں اس فیصلے کی توثیق کردی ہے۔فیفا کی اخلاقیاتی کمیٹی نے کہا کہ افغان فٹ بال فیڈریشن کے دیگر عہیداروں کے خلاف بھی الزامات پر تفتیش کی جارہی ہے، آغازادہ نے گزشتہ برس دسمبر میں کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تمام الزمات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔یاد رہے کہ فیفا نے افغان فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر کرام الدین کریم پر خواتین کھلاڑیوں کوہراساں کرنے کے جرم میں تاحیات پابندی اور10 لاکھ ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔فیفا کی آزاد اخلاقی کمیٹی کا کہنا تھا کرام الدین کریم بطور اے ایف ایف صدر، اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے جرم میں مجرم قرار پائے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…