اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

وینا ملک نے ہربھجن سنگھ کو انگریزی زبان پر تنقید کرنے پر کرارا جواب دے کر لاجواب کر دیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی اداکار و میزبان وینا ملک نے بھارتی ٹیم کے سابق بولر ہربھجن سنگھ کو انگریزی زبان پر تنقید کرنے پر کرارا جواب دے کر لاجواب کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بھارتی ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے

ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی جانے والی وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تقریر پر تنقید کی اور کہا کہ وہ ’بلڈ باتھ‘ لفظ استعمال کر کے نفرت انگیزی کو خود پھیلا رہے ہیں۔ایسے میں وینا ملک نے خاموشی توڑتے ہوئے ہربھجن سنگھ کو جواب دیا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں امن سے متعلق بات کی ہے۔ انہوں نے اس حقیقت اور خوف کے بارے میں بات کی ہے جو یقینا جب آئے گا جب کرفیو ہٹا دیا جائے گا، پھر خون کی بارش ہوگی، اور انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے دھمکی نہیں دی۔وینا ملک نے اپنے جواب کے اختتام میں ہربھجن سنگھ سے یہ سوال بھی کیا کہ کیا آپ کو انگریزی سمجھ نہیں آتی؟جس پر ہربھجن نے وینا ملک کو جواب دینے کے لیے ان کی ٹوئٹ میں ہی اِملے کی غلطی کی نشاندہی کی جس میں surely کے بجائے surly لکھا ہوا تھا۔ہربجھن نے وینا ملک کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ لو جی دیکھو ان کی یہ انگریزی، آئندہ کے لیے کوشش کریں اور کچھ بھی انگریزی میں لکھنے سے قبل اسے پڑھ لیں۔بھارتی بولر کو لاجواب کرتے ہوئے اداکارہ نے سب سے پہلے اْن کی خود کی انگریزی کی غلطیاں واضح کیں اور پھر پوچھا کہ کیا کہہ رہے تھے آپ کہ مجھے انگریزی نہیں آتی؟بعدازاں وینا ملک نے ہربھجن کو چائے کے ساتھ غلطیاں دیکھنے کا مشورہ دیا جس پر سابق بھارتی بولر لاجواب ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…