بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

7 رکنی قومی ایشین ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ میں شرکت کریگی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز ارحمن نے کہا ہے کہ7 رکنی قومی ایشین ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ میں شرکت کریگی۔گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ آئندہ 20 سے 30 اکتوبر تک کویت میں کھیلی جائیگی جس میں 16 ایشیائی ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں میزبان کویت ، پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، فلپائن، ملائیشیا ،

قطر، متحدہ عرب امارات، ایران، افغانستان، بحرین، سعودی عرب، چین، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ اور مکائو شامل ہیں،چمپئن شپ میں مختلف تین کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں سنگلز، ڈبلز اور ٹیم ایونٹ شامل ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم سات کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں محمد صالح،ا حمر عباس سڈھرا، علی سوریا، امجد محمود، عبداللہ، دنیال شاہ اور ساجد شاہ شامل ہیں ، ٹیم کے ہمراہ خواجہ احمد بطور منیجر ہونگے،قومی ٹیم 19 اکتوبر کو کویت روانہ ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…