منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، سرفراز کو کپتان برقرار رکھنے کا امکان

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سری لنکا کے خلاف ذلت آمیز شکست کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سرفراز احمد کو ہی کپتان برقرار رکھنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اختتام پذیر ہونے والی سیریز میں نمبر ون ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو سری لنکا کی کمزور ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں باآسانی شکست دے دی۔ان نتائج پر پاکستانی کرکٹ شائقین نے

سخت مایوسی اور برہمی کا اظہار کیا، یہاں تک کہ ایک شائق کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم کے باہر سرفراز احمد کے پوسٹر کو پھاڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی یہ سمجھتا ہے کہ سرفراز احمد دباؤ کا شکار ہیں تاہم یہ تاثر بھی پایا جاتا ہے کہ بابر اعظم ابھی اس منصب کو سنبھالنے کے حوالے سے ذہنی طور پر تیار نہیں۔بابر اعظم کی بھی سیریز میں کارکردگی زیادہ متاثر کن نہیں تھی جو نائب کپتان ہونے کے باوجود تین میچوں کے دوران صرف 43 رنز ہی بنا پائے۔سرفراز احمد بھی تین میچوں میں 24، 26 اور 17 رنز ہی اسکور کر پائے اور ان سے پاکستانی ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔پاکستانی کپتان کی کافی عرصے سے فارم خراب ہے کئی کرکٹنگ حلقوں نے ٹیم میں ان کی جگہ پر ہی سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ اور چیف سیلیکٹر مصباح الحق کی خواہش ہے کہ ٹیم کا کپتان مستقبل بنیادوں پر بنایا جائے تاہم سرفراز کی انفرادی اور ٹیم کی کارکردگی بورڈ کو ایسا قدم اٹھانے سے دور رکھ رہی ہے۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم کارکردگی بہتر بنانے میں ناکام رہی تو کپتانی بابر اعظم کے سپرد کردی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…