جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ثانیہ مرزا نے اپنی بہن کی شادی مشہورسابق کرکٹرکے بیٹے کے ساتھ طے ہونے کی تصدیق کردی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد دکن(این این آئی) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے تصدیق کی ہے کہ اْن کی بہن انعم مرزا کی شادی سابق کرکٹر اور کپتان اظہر الدین کے بیٹے محمد اسد الدین سے رواں برس دسمبر میں ہوگی۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ اْن کی چھوٹی بہن انعم مرزا رواں برس سابق کرکٹر اظہر الدین کے بیٹے اسد الدین کی دلہن بنیں گی

جس کے لیے اہل خانہ نہایت خوش اور پْر جوش ہیں۔ ثانیہ مرزا کی بروقت تصدیق سے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گردش کرتی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔سیر و تفریح کی غرض سے خاندان کے ہمراہ پیرس میں تعطیلات گزارنے والی انعم مرزا نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں جلد دلہن بننے کی اطلاع دی گئی تھی تاہم اسراریت کو برقرار رکھنے کے لیے دلہا کانام واضح نہیں کیا گیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی خوب تْکے لگائے۔سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی گردش کرنے لگی تھیں کہ فیشن ڈیزائنر انعم مرزا دراصل پیرس میں اپنی شادی کے لیے ہی موجود ہیں تاہم تقریب کو خفیہ رکھا جارہا ہے تاہم بہن ثانیہ مرزا کی جانب سے تصدیق کے بعد افواہیں اپنی موت ا?پ مرگئیں۔ قبل ازیں اسد اور انعم نے ساتھ بتائے لمحوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔واضح رہے کہ انعم مرزا کی شادی 18 نومبر 2016ء کو اکبر رشید نامی بزنس مین سے ہوئی تھی تاہم محض ڈیڑھ سال بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات کے باعث طلاق ہوگئی بعدازاں انعم مرزا کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین کے صاحبزادے اسد کے ساتھ دیکھا جا رہا تھا۔  ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے تصدیق کی ہے کہ اْن کی بہن انعم مرزا کی شادی سابق کرکٹر اور کپتان اظہر الدین کے بیٹے محمد اسد الدین سے رواں برس دسمبر میں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…