کولمبو( آن لائن ) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کر دیا۔ذرائع کے مطابق سری لنکن بورڈ کی جانب سے پاکستان کے سابق اسٹار وسیم اکرم کی خدمات حاصل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کی جانب سے جلد باقاعدہ بات چیت شروع ہونے کا بھی امکان ہے، ڈیل ہونے کی صورت میں وسیم اکرم مختصر وقت کیلیے سری لنکا کے
کوچز اور سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ سیشن کریں گے۔واضح رہے قومی ٹیم کے سابق کپتان اس وقت پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیریز میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ سوئنگ کے سلطان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کے بالنگ کوچ کی حیثیت سے بھی کام کر رہے ہیں۔وسیم اکرم گاہے بگاہے قومی ٹیم کے نوجوان گیندبازوں کو اپنے قیمتی مشوروں دیتے رہتے ہیں۔