پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

روہت شرما نے وسیم اکرم کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی بلے باز روہت شرما نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔بھارت اور جنوبی افریقا وشاکاپٹنم میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں جہاں بھارت کے بلے باز روہت شرما نے

مہمان ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے متعدد ریکارڈز قائم کیے ہیں۔روہت شرما نے ایک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 13 چھکے لگا کر سابق پاکستانی کپتان اور ا?ل راؤنڈر وسیم اکرم کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑا۔وسیم اکرم نے 1996 میں زمبابوے کے خلاف کھیلتے ہوئے 12 چھکے لگائے تھے تاہم یہ واضح رہے کہ روہت شرما نے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 13 چھکے لگائے ہیں جب کہ وسیم اکرم نے صرف ایک اننگز میں 12 چھکے لگائے تھے جبکہ پانچ دن پورے ہونے کے باعث پاکستان ٹیم کو دوسری اننگز کھیلنے کا موقع نہیں مل سکاتھا۔روہت شرما نے اس ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنائی اور اس طرح انہوں نے بھارتی سرزمین میں 100 سے زیادہ کی بیٹنگ اوسط کا ریکارڈ بنا کر سابق آسٹریلوی بلے باز ڈان بریڈ مین کو پیچھے چھوڑ دیا۔سر ڈان بریڈ مین کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر 98.22 کی اوسط سے رنز بنانے کا اعزاز حاصل تھا۔روہت شرما نے ایک اور منفر دریکارڈ بھی اس میچ میں بنایا ہے، وہ دونوں اننگز میں اسٹمپ آؤٹ ہونے والے بھارت کے پہلے بلے باز بن چکے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…