دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ 2019ء 18 اکتوبر سے 2 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ 2 نومبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 14 ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جن میں میزبان یو اے ای، سکاٹ لینڈ، ہالینڈ، سنگاپور، کینیا، آئرلینڈ، ہانگ کانگ، عمان، برمودا، کینیڈا، جرسی، نمیبیا، نائیجیریا اور پاپوا نیوگنی شامل ہیں۔ سکاٹ لینڈ، ہالینڈ، پاپوا نیو گنی، نمیبیا، سنگاپور اور برمودا کو گروپ اے جبکہ یو اے ای، آئرلینڈ، عمان، ہانگ کانگ، کینیڈا، جرسی اور نائیجیریا کو گروپ بی میں
رکھا گیا ہے۔ دونوں گروپس سے ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ براہ راست ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیں گی۔ 18 اکتوبر کو ایونٹ کے ابتدائی روز سکاٹ لینڈ کی ٹیم سنگاپور اور ہالینڈ کی ٹیم کینیا کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی، اسی روز دیگر میچز میں ہانگ کانگ کا مقابلہ آئرلینڈ، اومان کا مقابلہ یو اے ای سے ہو گا۔ سیمی فائنلز یکم نومبر جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔یا د رہے کہ 2015ء میں منعقدہ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں مشترکہ طور پر فاتح قرار پائی تھیں۔