اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نبی کے انتقال کی خبریں ! حقیقت سامنے آگئی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سوشل میڈیا پر افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نبی کے انتقال کی خبر جھوٹ نکلی۔افغان ٹیم کے آل راؤنڈر کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے افغان کرکٹر کے انتقال کی تصویر بھی پوسٹ کیں اور اس میں مبینہ طور پر ان کے انتقال کی وجہ ہارٹ اٹیک کو قرار دیا تاہم اب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر جھوٹ نکلی ہے۔

اور افغان کرکٹر محمد نبی نے خود اس خبر کی تردید کی۔ اپنی ٹوئٹ میں افغان کرکٹر نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ خیریت سے ہیں اور بعض میڈیا گروپس کی جانب سے ان کے انتقال کی جعلی خبر چلائی گئی۔ یاد رہے کہ محمد نبی افغان ٹیم کے کپتان بھی رہے ہیں اور اپنے کیرئیر میں 121 ایک روزہ میچز میں ایک سنچری اور 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 2699 رنز بنائے ہیں اور 128 وکٹیں بھی حاصل کیں جبکہ 72 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 1291 رنز بنائے ہیں اور 69 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔اس کے علاوہ محمد نبی بگ بیش ، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)، بنگلادیش پریمیر لیگ (بی پی ایل)، کیریبئن لیگ اور افغان لیگ میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔خیال رہے کہ محمد نبی کے انتقال کی خبریں زیرگردش ہونے کے بعد افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا، البتہ افغان کرکٹ ٹیم کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر افغان آل راؤنڈر کے انتقال کی خبروں سے چند گھنٹے قبل کچھ تصاویر پوسٹ کی گئیں تھیں جن میں محمد نبی کابل اسٹیڈیم میں پریکٹس کرتے نظر آئے تھے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…