جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مصری فٹ بالر محمد صلاح نے اسلام سے متاثر انگریز کو مسلمان کردیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی)لیورپول اسٹار اور مصری فٹ بالرمحمد صلاح سے متاثر ہو کرایک انگریز جو اسلام اور مسلمانوں سے سخت نفرت کرتا تھا مشرف بہ اسلام ہوگیا ۔عرب میڈیا کے مطابق دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے گورے نے کہا کہ اسے اسلام سے شدید نفرت تھی مگر جب لیور پول کے فٹ بالر محمد صلاح نے اسلام کا صیح امیج پیش کیا تو وہ اسلامی تعلیمات سے بہت متاثر ہوا جس کے اس نے اسلام قبول کرنے اور

مسلمان ہونے کافیصلہ کیا۔نو مسلم بین برڈ نے کہا کہ وہ لیورپول اسٹرائیکر محمد صلاح کی وجہ سے اسلامو فوبیا کا راستہ چھوڑ کر مسلمان ہونے کی طرف راغب ہوا۔ اس نے کہا کہ محمد صلاح ہی میری انسپائریشن ہے جن کی شخصیت نے واقعتا مجھے متاثر کیا۔ انہوںنے کہاکہ اب میری خواہش ہے کہ میں محمد صلاح سے ملاقات کروں اور اس کے ساتھ مصافحہ کرکے اس کو بتائوں کہ میں اس کی وجہ سے مشرف بہ اسلام ہوگیا ہوں، ساتھ ہی اس کا شکریہ ا ادا کروں۔گورے نو م مسلم کا کہنا ہے کہ محمد صلاح پہلا مسلمان فٹ بالرتھا جس کی پیروی کرنے کی میری خواہش تھی، میں جانتا تھا کہ وہ اپنی زندگی کیسے گزارتا ہے۔ وہ لوگوں کے ساتھ بات چیت کا طریقہ جانتا ہے۔ جب اس نے لیورپول کے ایک پرستار کے ساتھ تصویر کھینچی جس کا تعاقب کرنے کے دوران اس کی ناک ٹوٹی تھی اس واقعہ نے مجھے متاثر کیا۔بین برڈ نیکہا کہ جب محمد صلاح چیمپینز لیگ جیت گئے۔ میں نے اپنے دوست سے کہا کہ یہ اسلام اور مسلمان کی فتح ہے، وہ ایک بہترین کھلاڑی ہے جو اپنی فٹ بال برادری ، سیاست ور مذہب کا احترام کرتا ہے۔بین برڈ نے بتایا کہ جب میں اسکول میں تھا مجھے مسلمانوں کے ساتھ نفرت تھی۔ لیڈز یونیورسٹی میں اپنی تعلیم میں تبدیلی لانے اور مشرق وسطی کے مطالعے میں مہارت حاصل کرنے سے پہلے انھیں اس بارے میں غلط نظریہ تھا مگر جب تحقیق کی تو میں مختلف نتیجے پر پہنچا۔برطانوی نو مسلم کا کہنا تھا میں نے

یونیورسٹی میں مصر کے متعدد طلبا سے ملاقات کی۔ جب انہیں پتا چلا کہ میں محمد صلاح میں گہری دلچسپی لیتا ہوں تو وہ مجھے سے گھنٹوں محمد صلاح کی باتیں کرتے،یہ اس نے مصری طلبا کے لیے کیا کچھ کیا۔ میں محمد صلاح کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ اسلام کو سمجھتا گیا۔اس کا کہنا ہے کہ جب لوگ قرآن کے بارے میں پڑھتے ہیں

تو مختلف سوچ رکھتے ہیں۔ میڈیا میں اسلام کی اصل تصویر پیش نہیں کی جاتی۔دیکھتے ہیں جس کا ہمیشہ میڈیا میں نقشہ نہیں پیش کیا جاتا ہے۔ میں مسلم کمیونٹی میں نیا ہوں اور میں اب بھی سیکھ رہا ہوں۔ مجھے نہیں لگتا کہ میرے ساتھی سوچتے ہیں کہ میں مسلمان ہوں کیونکہ میں واقعی میں تبدیل نہیں ہوا۔ مجھے لگتا ہے کہ میرا دل مطمئن ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…