رام اللہ (این این آئی)سعودی فٹبال ٹیم رام اللہ میں فلسطین کا سامنا کرے گی۔سعودی عرب میں اسپورٹس کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے ایک اعلان میں بتایا گیا کہ سعودی فٹبال فیڈریشن نے رام اللہ شہر میں فلسطین کی ٹیم کے خلاف میچ کھیلنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ میچ 2022 کے عالمی کپ اور 2023 کے ایشیا کپ کے لیے مشترکہ کوالیفائنگ رانڈ کے سلسلے میں ہو گا۔ٹوئٹر پر اتھارٹی کے سرکاری اکانٹ کے ذریعے پوسٹ کیے جانے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی فٹبال فیڈریشن میں
اپنے برادران کی درخواست کا مثبت جواب دیتے ہوئے سعودی فٹبال فیڈریشن اس بات پر آمادہ ہو گئی ہے کہ مملکت کی ٹیم منگل 15 اکتوبر کو رام اللہ کے فیصل الحسینی شہید اسٹیڈیم میں فلسطین کے خلاف میچ کھیلے گی۔سعودی اسپورٹس جنرل اتھارٹی کے مینجمنٹ بورڈ کے سربراہ شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے باور کرایا ہے کہ فلسطینی فٹبال فیڈریشن کی میزبانی کی درخواست قبول کرنے کا مقصد یہ ہے کہ فلسطینی ٹیم اپنی اراضی اور اپنے عوام کے درمیان میچ کھیلنے سے محروم نہ رہ جائے۔