لاہور (آن لائن)پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہمراہ جمعرات کی صبح کراچی سے لاہور پہنچ گئیں ہیں۔ پی کے 302 کے ذریعے لاہور آنیوالی پاک سری لنکن ٹیم کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دونوں ٹیموں کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ ٹیموں کی لاہور آمد پر غوث اعظم روڈ کی کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا۔ وہاں سے گزرنے والی ٹریفک کو باقاعدہ تبدیلی فراہمی کردی گئی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 5 اکتوبر سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے
والے سہ روزہ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے سلسلے میں سٹیڈیم میں تین وکٹیں تیار کرلی گئیں ہیں۔ قومی اور مہمان ٹیم کی سکیورٹی کی مانیٹرنگ کے لئے ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم تک روٹ پر 300 سی سی ٹی وی کیمرے اور سٹیڈیم کے داخلی راستوں پر کرکٹ شائقین کی سہولت کے لئے اضافی سرچ لائٹس نصب کردی گئیں ہیں۔ کرکٹ شائقین کے لئے جہاں پارکنگ سے سٹیڈیم تک شٹل بس سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہاں سٹیڈیم کے گردو نواح کی حدود میں موبائل سروس بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔