پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کا کونسا کرکٹر ون ڈے میچ میں ڈبل سنچری کر سکتا ہے ؟بڑی پیش گوئی کر دی گئی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پیش گوئی کی ہے کہ اوپننگ بلے باز فخر زمان کے بعد بابر اعظم پاکستان کی جانب سے ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے بلے باز بن سکتے ہیں۔انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں کہا کہ میں نے بابر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ

لمبی اننگز کھیلیں کیونکہ وہ صرف 50 رنز بنانے والے کھلاڑی نہیں بلکہ اس کی جگہ 100، 150 اور 200 رنز بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے بابر اعظم کے نام پیغام میں کہا کہ آپ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور مستقل رنز کر رہے ہیں لہٰذا یہ سلسلہ جاری رکھیں۔انہوں نے دوسرے ون ڈے میچ میں 5 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے عثمان خان شنواری کو بھی مبارکباد پیش کی۔یاد رہے کہ بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں سنچری اسکور کی تھی اور 115 رنز کی اننگز کھیل وہ تیز ترین 11سنچری بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے تھے۔اس اننگز کے دوران بابر اعظم ایک کیلنڈر ایئر کے دوران تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس سے قبل 1987 میں جاوید میانداد نے 21ویں اننگز میں یہ کارنامہ انجام دے کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا لیکن بابر نے صرف 19ویں اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔اس فہرست میں تیسرے نمبر پر مصباح الحق اور محمد یوسف موجود ہیں جہاں ان دونوں کھلاڑیوں نے 23ویں اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…