اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار غیر ملکی لیگ کا حصہ بننے والی پہلی پاکستان کرکٹر بن گئیں

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹر ندا ڈار کا آسٹریلیا کی ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر سے معاہدہ طے پاگیا ہے،وہ کسی بھی انٹرنیشنل لیگ میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔71 ایک روزہ اور 96 ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ندا ڈار نے 2010 میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔ آلراؤنڈر 5 اکتوبر کو سڈنی کے لیے روانہ ہوں گی جس کے بعد وہ یکم دسمبر کو انگلینڈ کے خلاف

آئی سی سی ویمن چمپئن شپ میں شرکت کیلئے کوالالمپور پہنچیں گی۔ سڈنی تھنڈر ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 18 اکتوبر کو کھیلے گی۔پی سی بی پوڈ کاسٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ندا ڈار کاکہنا ہے کہ ویمنز بگ بیش لیگ میں شمولیت کا موقع ملنے پر وہ بہت مسرور ہیں۔ امید ہے رواں سال آسٹریلوی لیگ میں ان کی شرکت مستقبل میں دیگر قومی خواتین کرکٹرز کی ڈبلیو بی بی ایل میں شرکت کا باعث بنے گی۔ندا ڈار نے کہا کہ ویمنز بگ بیش لیگ میں بہترین کھلاڑیوں کی موجودگی کے باعث معیاری کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا آئندہ سال آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلوی لیگ میں شمولیت سے انہیں کنڈیشنز سے ہم آہنگی میں مدد ملے گی۔21 فروری سے 8 مارچ تک آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل ندا ڈار کی ویمنز بگ بیش لیگ میں شمولیت کا تنقیدی جائزہ لینے کے بعد پی سی بی نے قومی خاتون کرکٹر کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں عدم شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیگ میں شرکت ندا ڈار اور قومی خواتین کرکٹ ٹیم دونوں کے لیے مفید رہے گی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھانے والے سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ بون کا خصوصی انٹرویو بھی پی سی بی پوڈ کاسٹ کا حصہ ہے۔ 1987، 1988 اور 1992 میں دورہ پاکستان کے بعد اب بطور میچ ریفری آمد پر ڈیوڈ بون کا کہنا ہے کہ انہیں

پاکستان آکر اچھا لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 10 سال سیکچھ ایسے مسائل سامنے آئے جو کسی کے قابو میں نہیں تھے۔ ڈیوڈ بون نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیل کی بہتری اور یہاں موجود شائقین کرکٹ کے جوش کو برقرار رکھنے کے لیے کھیلی جاتی ہے۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل میچ ریفری ڈیوڈ بون نے کہا کہ اپنے ملک میں غیرملکی ٹیموں کو کھیلتا دیکھ کرنوجوان کھلاڑی

کرکٹ کی طرف راغب ہوتے ہیں۔اپنے 12 سالہ کرکٹ کیریئر میں 107 ٹیسٹ اور 181 ایک روزہ میچوں میں شرکت کرنے والے سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ بون نے آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ میں شامل میچوں میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا روانگی سے قبل اہم مشورے بھی دئیے ہیں۔ڈیوڈ بون نے کہا کہ آسٹریلیا میں بڑے گراؤنڈز اور مختلف پچز ہوں گی۔سیریز میں کامیابی کے لیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز کو گیند کی رفتار اور باؤنس کو فوقیت دینا ہوگی۔سابق آسٹریلوی کرکٹر نے پاکستانی کھلاڑیوں کو سیریز کے دوران تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی ہداہت کرتے ہوئے اپنے مزاج کے مطابق کرکٹ کھیلنے کامشورہ دیا ہے۔پی سی بی پوڈکاسٹ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز پاکستان اور سری لنکا کے

درمیان ایک روزہ سیریز کے اختتام پر میزبان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور لاہیرو تھیری مانے کے تجزئیے سے ہوگا۔ ایڈیشن کے اختتام پر قائداعظم ٹرافی کی تازہ ترین تفصیلات بھی پوڈ کاسٹ کا حصہ ہیں۔ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی صورت میں سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم کی میدان سے دور ایک اور اننگز کے آغاز پر شاہد آفریدی کا انٹرویو بھی پوڈکاسٹ کے تازہ ترین ایڈیشن میں شامل ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…