پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ایشیا کپ : بنگلادیشی ٹیم پاکستان آسکتی ہے تو بھارت کو بھی آنا چاہیے، سری لنکن وزیر کھیل

datetime 2  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سری لنکن وزیر کھیل ہیرن فرنانڈو نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کیلئے اگر ہماری اور بنگلادیشی ٹیم پاکستان آسکتی ہے تو بھارت کو بھی آنا چاہیے۔ایک انٹرویو میں ہیرن فرنانڈونے کہا کہ ایشیا کپ کیلئے سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار ہوں گی ایسے میں بھارت کو بھی آنا چاہیے، البتہ یہ فیصلہ بی سی سی آئی کا ہی ہوگا میں اس پر زیادہ تبصرہ نہیں کر سکتا۔ایک سوال پر

ہیرن فرنانڈو نے کہا کہ دورے سے سری لنکن کرکٹرزکی ہچکچاہٹ پر ایک پاکستانی وزیر نے بیان دیا کہ ایسا آئی پی ایل معاہدوں کی وجہ سے ہو رہا ہے، درحقیقت بھارتی لیگ میں لسیتھ مالنگا کے سوا تو ہمارا کوئی کھلاڑی شریک ہی نہیں ہوتا، اس بیان سے بڑا تنازع کھڑا ہوگیا تھا، بھارتی ہائی کمشنر نے مجھ سے کہا کہ اس کی تردید کریں جو میں نے کردی، معاملہ کہیں سے کہیں جا رہا تھا اور سری لنکا درمیان میں سینڈوچ بن گیا، خیر خوش قسمتی سے مسئلہ حل ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت بھی ہمارے لیے بڑے بھائی کی طرح ہے اور ہم اس کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان نے بھی ہمیشہ ہمیں سپورٹ کیا ہے، میں بھول نہیں سکتا کہ ہماری ٹیم نے لاہور میں ہی ورلڈکپ جیتا تھا۔ہیرن فرنانڈو نے ایک بار پھر کہا کہ ہمارے3،4سینئر کرکٹرز ٹیسٹ سیریز کیلیے پاکستان نہیں آنا چاہتے، ہم انھیں قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں امید ہے کہ کامیاب رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اسکواڈ کو یہاں لے کر آئے ہیں، ابتدا میں صرف 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی بات ہو رہی تھی لیکن ہم نے اس میں تین ون ڈے انٹرنیشنل بھی شامل کر لیے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…