ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان

datetime 2  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ 3ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز 5 سے 9 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گی۔ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے کراچی میں

موجود قومی ایک روزہ ٹیم میں3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ امام الحق، عابد علی اور محمد رضوان کی جگہ احمد شہزاد ، عمر اکمل اور فہیم اشرف کوقومی ٹی ٹونٹی کرکٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔احمد شہزاد نے گذشتہ سال جون میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف سیریز میں آخری بار قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے27 ستمبر 2016 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔آلراؤنڈر فہیم اشرف رواں سال مئی میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم کا حصہ تھے۔سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں بائیں ہاتھ کی انجری کا شکارہونے والے امام الحق کو ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل نہیں کیا گیا۔16 رکنی سکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان) (سندھ)، بابراعظم (نائب کپتان) (سنٹرل پنجاب)، احمد شہزاد (سنٹرل پنجاب)، آصف علی (ناردرن)، فخر زمان (خیبرپختونخوا)، حارث سہیل (بلوچستان)، محمد حسنین (سندھ)، افتخار احمد (خیبرپختونخوا)، عماد وسیم (ناردرن)، عمر اکمل (سنٹرل پنجاب)، محمد عامر (ناردرن)، محمد نواز( ناردرن)، فہیم اشرف (سنٹرل پنجاب)، شاداب خان (ناردرن)، عثمان خان شنواری (خیبرپختونخوا) اور وہاب ریاض (سدرن پنجاب) شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ پہلا ٹی ٹونٹی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں پانچ اکتوبر ،دوسرا سات اکتوبر اور تیسرا ٹی ٹوئٹی نو اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائیگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…