اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل 5 میں اسکواڈ کا سائز کم کرنے کا اصولی فیصلہ

datetime 2  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ پی ایس ایل ایڈیشن میں اسکواڈ کا سائز کم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 5 میں ٹیموں کا اسکواڈ 21 کی بجائے 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا اور اس حوالے سے پی ایس ایل فرنچائز میں اصولی طور پر اتفاق ہوچکا ہے، حتمی معاملات بھی جلد طے پائیں گے۔ذرائع کے مطابق ایسا دو وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے، پہلی وجہ تمام میچوں کا پاکستان میں ہونا ہے جس کے بعد فرنچائز کو اضافی کھلاڑی

ساتھ رکھنا ضروری نہیں ہوگا ، ٹیم کی تنخواہ کو گیارہ لاکھ ڈالرز کردیا گیا ہے اس لئے اسکواڈ کا سائز کم کیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نومبر کے آخر میں ہونے والے پلیئرز ڈرافٹ کیلئے ٹیمیں آٹھ کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکیں گی، مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کی تعداد کے حوالے سے حتمی فیصلہ بھی جلد طے ہو گا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن مکمل طور پر پاکستان میں کرانے کا اعلان کرچکا ہے، آئندہ برس فروری میں ہونے والی لیگ کے میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…