منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پی ایس ایل فائیو مکمل طور پر پاکستان میں کرانے پر اتفاق

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کی زیرصدرات پاکستان سپر لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس کراچی میں ہوا۔اجلاس میں پی ایس ایل کی فرنچائزز کے نمائندگان نے شرکت کی، جس میں فریقین کے درمیان پی ایس ایل فائیو مکمل طور پر پاکستان میں کرانے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان اہم امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ، اس کے علاوہ پی ایس ایل فائیو کی ڈرافٹنگ کی مجوزہ تاریخ پر بھی بات چیت ہوئی۔اجلاس میں فریقین کے درمیان زیر التوا امور پر گفتگو ہوئی اور تمام حل

طلب امور کو جلد نمٹانے اور واضح روڈ میپ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے مطابق اجلاس میں فرنچائزز کے ساتھ مفید گفتگو ہوئی۔وسیم خان نے کہاکہ فرنچائززنمائندگان ہمارے ساتھی ہیں، ان سے پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں کرانے پر اتفاق ہوا ہے۔وسیم خان نے بتایا کہ پی ایس ایل فائیو کی تیاریوں کا آغاز جلد ہوگا، اس ایڈیشن میں کرکٹ کے مداح بہتر ین کھیل دیکھیں گے، امید ہے کہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں دنیا کے بہترین کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…